78

مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیل کے ظلم وجبر کی مذمت کرتے ہیں کشمیری ،پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں

مظفرآباد،ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ کشمیری عوام فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیل کے ظلم وجبر کی مذمت کرتے ہیں ،فلسطین کی سرزمین مسلمانوں کا قبلہ اول ہے پوری امت مسلمہ ایک ہو جائے ہمار ے قبلہ اول کی سرزمین پر اسرائیل کی جانب سے حملوں اور بے گناہ فلسطینی عوام کا قتل عام اسرائیلی جاریت مسلمانوں کیلیئے لمحہ فکریہ ہے ،اسرائیل اس دھرتی پر ایک ناپاک وجود ہے جو خطہ اور مسلمانوں سمیت تمام دنیا کے لیئے خطرہ ہے جس کی وجہ سے پورے خطہ میں انتشار ہے ،اسرائیل نے فلسطین کی سرزمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی عوام سمیت عورتوں بچوں پر تشدد ان کا وطیر ہ بن چکا ہے مسلمانوں کو مذہبی آزادی نہیں ہے ان کو عبادت کرنے نہیں دی جا رہی ہے ،فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے ،فلسطینوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے فلسطینیوں کی سرزمین کو ان محروم کیا گیا اسرائیل کا کا وجود تمام عالم اسلام اور پوری دنیا کے لیئے خطرہ ہے ،پوری دنیا کے مسلمان ایک ہو جائیں ہمار ے قبلہ اول کا مسئلہ ہے جس پر یہودیوں کا ناجا ئز قبضہ ہے ،یہ اسرائیل نام کا وجود عالم اسلام اور پوری دنیا کے لیئے ایک ناپاک وجود اور خطرہ ہے جس سے تمام دنیا کو خطرہ ہے ،انہوں نے کہا عالم اسلام تتر بتر ہے اس وقت تمام دنیا کا سرکل اسلامی ممالک چلا رہے ہیں پوری دنیا کو تیل دینے والے اسلامی ممالک ہیں مگر اسلامی ممالک میں اتحاد نہیں ہے کچھ ممالک نے اسلامی ممالک کو نظر انداز کر کے غیر اسلامی ممالک کو دوست بنایا ہو اان کی وجہ سے یہودی اور کفار اسلامی ممالک اور مسلمانوں پر ہاوی ہیں کشمیر اور فسلطین میں ظلم پر اسلامی ممالک کی خاموشی کو کشمیری جانوں کی قربانی دے کر جگا رہے ہیں اب فلسطین کی عوام پر یہودی اور اسرائیل جیسے ناپاک وجود نے بے گناہ فلسطینی عوام کا خون بہانا شروع کر دیا ہے ،اسلامی ممالک کے لیئے شرم کا مقام ہے کہ وہ اپنے قبلہ اول کا دفاع نہیں کر سکتے اور نہ کردار ادا کر رہے ہیں ان کا خاموشی ان کے لیئے باعث شرم ہیں ،ہم فلسطین کی عوام عورتوں بچوں اور بزرگوں کے عزم ہمت حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں جو نہتے اسرئیل جیسے ناپاک وجود کے سامنے کھڑے ہو کر قبلہ اول کی حفاظت کر رہے ہیں ۔ہم ان کو یقین دلاتے ہیں کشمیری عوام اور پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم اسرائیل کے ناپاک وجود کو نہ ہی مانتے ہیں اور نہ کبھی مانیں گے ہم فلسطین کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اقوام متحدہ دوہرا معیار ترک کرے کشمیر اور فلسطین کے عوام کو ان کا حق دلوائے نہیںتو منفقانہ پالیسی نہ اپنائے فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں فلسطین کی سرزمین ہمارا قبلہ اول ہے جس کے زمہ داری تمام مسلمانوں اور عالم اسلام پر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں