اسلام آباد ،ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجرا کا نیا بحران، لیمینیشن پیپر ختم ہونے سے پاسپورٹ کی چھپائی کاکام بند،صرف ایک ہفتے میں پانچ لاکھ پاسپورٹس کا بیک لاک۔متعلقہ حکام کی پراسرار خاموشی۔اگلے سات دن تک لیمینشن پیپر کی پہنچ ممکن نہیں۔اطلاعات کے مطابق ملک بھر ایک طرف جہاں روزانہ اوسطاً 25ہزار سے زاۃد نئے پاسپورٹس اور مدت معیاد ختم ہونے والے پاسپورٹ کے دوبارہ اجراء کے لیے شہری دور دراز سے اپنے متعلقہ پاسپورٹ دفاتر کا رخ کرتے ہیں وہیں گزشتہ ایک ہفتے سے پاسپورٹس کی تیاری میں استعمال ہونے والے لیمینشن پیپر کے ختم ہو جانے کے باعث نئے پاسپورٹس کی چھپائی کا کام سرے سے ٹھپ پڑا ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ حکام کی نااہلی بتائی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کے لیمینیشن پیپر منگوانے کا بروقت انتظام نہ ہوسکے کی وجہ سے پاپسورٹس کی چھپائی رکی پڑی ہے اور پاسپورٹ کا لیمینیشن پیپر ختم ہونے کے بعد حکام نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق نئے پاسپورٹس کی چھپائ نہ ہونے کے باعث ایک ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاک پانچ لاکھ تک پہنچ گیا ہے اور پاسپورٹس دفاتر میں روزانہ بیس سے پچیس ہزار نئے اور تجدید کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں ۔نمائندہ نیوز مارٹ کے مطابق لیمینیشن پیپر کا آرڈردیا جا چکا ہے جس بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے میں ایک ہفتہ لگے گا اور اسکی کسٹم کلئیرنس میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے جبکہ نئے پاسپورٹس کی دو ہفتے تک مزید چھپائی نہ ہونے کی صورت میں پاسپورٹس کے اجراء تجدید کا بیک لاک دس لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے اور اس بیک لاک کو ختم کرنے میں ایک ماہ سے زائد لگ سکتا ہے
75