40

اسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹر اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ میونسپل ایریا اسکردو کا معائنہ

اسکردو، بلڈنگ انسپکٹر محمد اقبال کى اسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹر اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ زون( 1 ) میونسپل ایریا اسکردو کا معائنہ ۔دوران معائنہ عیدگاہ ایریا وارڈ نمبر1 کے مختلف روٹ کا معائنہ کیا ۔ جس میں دو مقامات پر سرکاری سڑک سائٹ پر حال هى میں زیر تعمیر دیوار جو کہ 1 فٹ تجاوز تھا، بنیاد سے گراکر نئے جگہ سے نشاندہی کر کے تعمیر کی ہدایت کی ۔ اس کے علاوہ کچھ گھرانوں کی جانب سے سىورىج کا پانى سرکاری سڑک پر چھوڑنے کے حوالے سے شکایت موصول ہو رهى تھى۔ ان تمام گھرانوں کو24 گھنٹے کے اندر سیوریج کے پانى کو سرکاری سڑک پر چھوڑنے کی بجائے اپنے کمپاؤنڈ کے اندر گٹر کا انتظام کر کے پانى بند کرنے کے لئے نوٹس جارى کیا ۔ اس موقع پر بلڈنگ انسپکٹر نے ہدایت کے باوجود بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کرنے والے 3 افراد کو نوٹس جارى کرتے ہوئے کام بند کر دیا ۔ اور کل آفس بلڈنگ سیکشن حاضر کو کر میونسپل انجینئر کو تحريرى وضاحت پیش کرنے کى ہدایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں