کراچی ،معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں عبداللہ شفیق کی شاندار پرفارمنس دیکھ کر انہیں مستقبل کا اسٹار قرار دے دیا۔ گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف میچ میں عبداللہ شفیق نے 115 رنز بنائے، یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی سنچری تھی، اس شاندار پرفارمنس کے بعد سوشل میڈیا پر عبداللہ شفیق کی تعریف میں پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔ایسے میں معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ اس ورلڈ کپ میں جو بھی ہو لیکن اس سے ہمیں مستقبل کا اسٹار عبداللہ شفیق مل گیا ہے۔
72