42

ڈپٹی ڈائریکٹر اجلال حسین نے کہا خواتین کی ترقی کے لیے ہر ہر سطح پر اقدامات کریں گے

گلگت: ہنزہ خواتین کی ترقی کے لیے ہر ہر سطح پر اقدامات کر لیں گے ہم چاہتے ہیں کہ گھر میں بنائے جانے اور دستہ کاری ہو یا جام اچار ان کو مارکیٹ تک پہچانے کے لیے کام کر لیں گے ان خیالات کا اظہار محکمہ زراعت ہنزہ کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاب کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ویمن ڈیولپمنٹ سوشل ویلفیئر دلشاد بانو نے کہا ۔انہوں نے مزید کہا ہنزہ کے خواتین تعلیم ہو یا کاروبار دستکاری ہو یا کھیلوں کے میدان ہو یا سیاست ہر سطح پر سب سے آگے ہے۔بحیثیت وزیر اپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر پر اپ کی مدد کر دی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اپ چھوٹے سے چھوٹا کاروبار شروع کریں محنت کرے کامابی آپ کے قدم چومے گی ۔ہنزہ ایک سیاحتی مقام ہے ملکی ہو یا غیر ملکی سرکاری افسران ہو یا سیاستدان ہنزہ دیکھے بغیر واپس نہیں جاتے ہیں گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بھی ہنزہ دورہ کرتے ہوئے عمائدین سے ملاقات کی اور مسائل بھی سنا جس پر یقین دہانی کراتے ہوئے مسائل کو حل بنیادوں پر کرنے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا محکمہ زراعت ہنزہ خواتین کی ترقی میں صف اول کام کرتے ہیں جس کا کریڈیٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کو جاتا ہے۔ صوبائی وزیر نے دو روزہ ورکشاپ میں شامل خواتین کو اسناد بھی تقسیم کی ۔ اس موقع پر محکمہ زراعت ہنزہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اجلال حسین نے کہا کہ ضلع بھر میں تقریبا ایک ہزار سے زائد خواتین کو مختلف فروٹس کی جام اچار شاخ تراشی مقامی کھاد بنانے کے علاوہ درجنوں سبزیاں بنانے کی تربیت دی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں خواتین گھر بیٹھ کر روزگار کماتے ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ شرکاء ورکشاب نے بھی محکمہ زراعت کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے محکمے کے زمہ داروں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی وجہ سے گھر بیٹھ کر روزگار کماتے ہے اور گھر کے اخراجات کے علاوہ بچوں کی تعلیمی فیس بھی نکال سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں