35

بلدیاتی انتخابات گلگت بلتستان کے لیے حلقہ بندی کمیٹیوں کا تربیتی سیشن

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حلقہ بندی کمیٹیوں کا سہہ روزہ تربیتی سیشن جاری۔سیکریٹری بلدیات گلگت بلتستان،گلگت ڈویژن اور دیامر استور ڈویژن کے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ شریک ہوئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ماہرین کی جانب سے حلقہ بندی کے لیے بین الاقوامی معیارات،گلگت بلتستان میں مقامی حکومت کی حد بندی کے لیے قانونی ڈھانچہ،گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 اور 2017 و دیگر تیکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔ 19 سالوں سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے ہیں اب جبکہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے عوامی مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونگے اور عوام کو ان کا حق صحیح معنوں میں مل جائے گا۔بلدیاتی انتخابات سے جمہوری ادارے مزید مضبوط ہونگے اور علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں بلدیاتی ادارے جمہوری نظام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں