60

یونیسف کے ڈپٹی کنٹری رپریزنٹیٹو کی زیرِ سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سے ملاقات

گلگت، گلگت بلتستان میں سوشل ویلفیئر اور چائلڈ پروٹیکشن کے شعبے میں تعاون کا اعلان یونیسف کے وفد نے گلگت بلتستان کے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا دور کیا ۔ اس موقع پر، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے سیکرٹری فدا حسین ، اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ساتھ دیگر سوشل ویلفیئر افسران نے یونیسف کے وفد کو سوشل پروٹیکشن پالیسی اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ فدا حسین نے یونیسف کے وفد کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی زندگی بہتر بنانے اور یہاں کے بچوں کی بہترین نشونما کے لیے یونیسیف اور حکومت گلگت بلتستان کے مابین متعلقہ شعبوں میں شراکت داری ناگزیر ہے۔یونیسف کے نمائندے نے حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ متعلقہ شعبوں میں شانہ بشانہ کام کرنے کا اعادہ کیا ہے جو سوشل ویلفیئر اور چائلڈ پروٹیکشن کے شعبے میں مثبت تبدیلی کو یقینی بنائے گا۔جس سے عوامی سہولتوں اور بچوں کی حفاظت میں بہترین ممکن ترقی فراہم کی جائے گی۔یونیسف کے ڈپٹی کنٹری رپریزنٹیٹو نے گلگت بلتستان کے سوشل ویلفیئر اور چائلڈ پروٹیکشن کے شعبے میں مزید مضبوط تعاون کی یقین دہانی کرائی، جو ریاست کے نوجوانوں اور محروم طبقات کے فلاح اور ترقی کے راستے کو روشن کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں