86

انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 05 پیسے سستا ، 280 روپے 60 پیسے پر آگیا

کراچی ،فیاز کیخلاف کریک ڈان کے اثرات،امریکی ڈالر کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 05 پیسے سستا ہوگیا۔انٹر بینک ڈالر 280 روپے 60 پیسے پر آگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپے چار پیسے سستا ہوکر دوسواکیاسی روپے پینسٹھ پیسے پر بند ہوا جبکہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے کمی سے دوسواکیاسی روپے پر آگیا ہے، ایک ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر پچیس روپے پچاس پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ریکارڈ پچاس روپے سستا ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں