38

معاشی استحکام کے لئے معاشی استقلال کی اشد ضرورت ہے ،مرکزی نائب صد ایس یو سی

اسلام آباد:ایس یو سی پاکستان کے مرکزی نائب صدر عارف واحدی نے وفاقی وزارت مذھبی امور کی طرف سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر داخلہ جناب سرفراز بگٹی کے زیر صدارت منعقدہ سیرۃ النبی ص کانفرنس میں شرکت کی اور ملکی معاشی استحکام کے لئےحکمت عملی سیرت النبی کی روشنی میں کے موضوع پر خطاب کیا- عارف واحدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشی استحکام کے لئے معاشی استقلال کی اشد ضرورت ہے سیرت طیبہ میں معاشی مشکلات کی صورت میں شعب ابیطالب کے کٹھن مراحل،درختوں کے پتے کھا کر گذارہ کرنا اور پیٹ پر پتھر باندھ کر اپنی آزادی اور استقلال کو باقی رکھنا نظر آتا ہے جب تک ھم عالمی مالیاتی اداروں کے محتاج ہیں اس وقت تک معاشی استحکام ممکن نہیں ھماری نوجوان نسل نفسیاتی مریض بن چکی ہے جب یہ دیکھتے ہیں کہ روزمرہ اجناس کی قیمتوں کے رد و بدل میں ھم ان اداروں کی اجازت کے منتظر رھتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ کیا واقعاً ھم ایک آزاد قوم ہیں؟ اگر حکومت معاشی استقلال کے لئے سنجیدہ ہو تو قوم ان کے ساتھ قربانی دینے کے لئے تیار ہے-کسی بھی قوم کو اگر عزت و شرف چاھئیے تو قربانی دینی پڑھتی ہے اور ھماری قوم غیور قوم ہے اپنی آزادی کے لئے قربانی دیں قربانی اور آزادی کے ساتھ ہی ملک مستحکم ہو گا- مزید کہا کہ حضور اکرم ص کی زندگی میں عام لوگوں کی طرح زندگی کرنا ہے کوئی پروٹوکول نہیں تھا آج کے پروٹوکول ملکی معیشت پر بہت دباؤ ڈال رھا ہے خدا را حضور کی سیرت پر عمل کر کے سادگی اپنائیں اور شاھانہ زندگی کو چہوڑیں اس سے معیشت کو بڑا سہارا ملے گا-بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کی سادہ زیستی اور قومی خزانے پر دباؤ نہ ڈالنے کی مثالیں موجود ہیں حتی کابینہ کے اجلاسوں میں بھی کوئی اسراف نہیں ہوتا تھا اگر نگران حکومت اس سادگی کو اپنا کر ایک مثال قائم کرے تو آنے والی منتخب حکومت بھی اس سادگی کو اپنانے کے لئے مجبور ہو گی- عارف واحدی نے کہا کہ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بلوچستان میں وزیر داخلہ رہے انہوں نے صوبے میں اچہے اقدامات کئے وزیر داخلہ بننے کے بعد انہوں نے آجکل جو ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلروں کے خلاف کاروائی شروع کی ہوئی ہے وہ بہت لائق تحسین ہے اس سے غیر ملکی کرنسی کے ریٹ بہتر ہوئے اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ھماری خواھش ہے کہ اسی طرح بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے بھی حکمت عملی بنائیں تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے حکمرانی ہوتی ہی اس لئے ہے کہ غریب عوام کو ریلیف دیا جائے اور انکی مشکلات کا ازالہ کیا جائے اگر حکومت ان اقدامات کو بجا لانے کی کوشش کریں تو معیشت میں بہتری آئے گی اور اس صورت میں تمام قوم خاصکر علما آپ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں