35

ریسکیو 1122 کوٹلی ،طلبااور اساتذہ کوقدرتی آفات اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں تربیت

کوٹلی ،قدرتی آفات سے آگاہی اور حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں منائے جانے والے ہفتہ میں ریسکیو 1122 کوٹلی کے آفیسران و اہلکاران نے او پی ایف سکول،گورنمنٹ ایلمنٹری کالج مردانہ کوٹلی اور رائل انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبااور اساتزہ کوقدرتی آفات اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں تربیت دی گئی۔یکم اکتوبر سے 8اکتوبر آفات سے آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آفیسر ریسکیو 1122 ماجد ملک نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تربیت اور تیاری ناگزیر ہے اسی حوالے سے ریسکیو 1122 حکومتی ہدایات کی روشنی میں قدرتی آفات سے آگاہی اور حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں ہفتہ منا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں