64

پاکستان کا افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، ترجمان طالبان حکومت

کابل،افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ ہم پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پالیسی پر نظر ثانی کریں،میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت کا یہ ردعمل نگراں حکومت کی جانب سے پاکستان کے افغان شہریوں کو الٹی میٹم دیے جانے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بغیر دستاویزات کے رہ رہے تمام افغان شہریوں کو 31اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی جاتی ہے ورنہ قید ہوگی یا انہیں ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں