42

کوٹلی ، گندم،آٹا،چینی اورکھادوغیرہ کی ذخیرہ اندوزی یابیرون ضلع لے جانے پر پابندی عائد

کوٹلی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ضلع کوٹلی کی حدود سے گندم،آٹا،چینی اورکھادوغیرہ کی ذخیرہ اندوزی یابیرون ضلع(علاقہ پاکستان) لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہیڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی کے آفس سے جاری حکم میں بتایاگیاہے کہ وزارت داخلہ حکومت پاکستان،داخلہ سیکرٹریٹ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیراورعالیہ کمشنری میرپورڈویژن سے جاری شدہ ہدایات کے مطابق ضلع کوٹلی میں گندم،آٹا،چینی اورکھادکی ذخیرہ اندوزی یاآزادکشمیرسے علاقہ پاکستان اسمگلنگ کااندیشہ ہے جس کاتدارک ازبس ضروری ہے۔لہذامیں حق نوازڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی ان اختیارات کی رو سے جومجھے 144ضابطہ فوجداری1898کے تحت حاصل ہیں کوبروئے کارلاتے ہوئے حکم دیتاہوں کہ آئندہ کوئی بھی شخص ضلع کوٹلی کی حدودمیں گندم،آٹا،چینی اورکھادوغیرہ کی ذخیرہ اندوزی یابیرون ضلع(علاقہ پاکستان) لے جانے کامجازنہ ہوگا۔حکم ہذاکی خلاف ورزی کارروائی زیردفعہ188آزادپینل کوڈمجریہ1860عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں