39

سرکاری اراضی،زمین سے درختوں کی بدوں پیشگی منظوری کٹائی پرپابندی

کوٹلی،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع کوٹلی نے نجی وسرکاری اراضی،زمین سے درختوں کی بدوں پیشگی منظوری کٹائی پرپابندی پر دفعہ 144 عائد کر دیا ہے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی کے آفس سے جاری حکم میں بتایاگیاہے کہ ہرگاہ بروئے تحریک اسسٹنٹ سیکرٹری(اول)بورڈآف ریونیومظفرآباد نمبرب آر/ایڈمن2023/6131-45/مورخہ14-04-2023شاہی درختوں (پھلدار)ودیگرتمام اقسام کے درختوں کی افادیت کے پیش نظرضلع کی حدود سے نجی وسرکاری اراضی،زمین سے درختوں کی بدوں پیشگی منظوری کٹائی پرپابندی عائدکی جانی ضروری ہے۔لہذامیں حق نوازڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی ان اختیارات کی رو سے جومجھے 144ضابطہ فوجداری1898کے تحت حاصل ہیں کوبروئے کارلاتے ہوئے حکم دیتاہوں کہ آئندہ کوئی بھی شخص بدوں پیشگی حکومتی منظوری نجی یاسرکاری اراضی سے شاہی درختوں (پھلدار) یادفترھذاسے پیشگی منظوری حاصل کئے بغیر دیگرتمام اقسام کے درختاں میں سے کوئی ایک بھی کاٹنے کامجازنہ ہوگا۔حکم ھذاکی خلاف ورزی پرکارروائی زیردفعہ188آزادپینل کوڈمجریہ1860عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں