42

پولیو قومی مہم کامیابی سے جاری ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صلاح الدین کی بریفنگ

استور،ملک بھر کی طرح ضلع استور میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو قومی مہم کامیابی سے جاری ہے. اس حوالے سے تیسرے روز شام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا. اجلاس کی صدارت قائم مقام ڈپٹی کمشنر استور وسیم عباس نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور ڈاکٹر صلاح الدین سمیت دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی . اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ قائم مقام ڈپٹی کمشنر استور وسیم عباس نے کہا کہ استور میں پانچ روزہ انسداد پولیو قومی مہم بڑی کامیابی سے جاری ہے اور اس حوالے سے تمام مقررہ اہداف حاصل کیے جارہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے جہاں محکمہ صحت کا اہم کردار ہے وہی بچوں کے والدین کا کردار بھی لائق تحسین ہے. انہوں نے کہا کہ ضلعی اتنظامیہ استور محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری ہے اور اس حوالے سے مذید تعاون درکار ہونے پر ہمہ وقت تیار ہیں. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور ڈاکٹر صلاح الدین نے اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں