42

سید مہدی شاہ کاتعزیت کےلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر حیدر عاصم مرحوم کے گھر آمد

سکردو: گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر حیدر عاصم مرحوم کے گھر آمد۔گورنر نے ڈاکٹر حیدر کی وفات پر غمزدہ خاندان سے تعزیت کی اور مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔گورنر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے شعبہ صحت سے وابستگی کے دوران احسن طریقے سے فرائض سر انجام دیئے، انکی خدمات ناقابلِ فراموش ہے، مرحوم کی ملنسار شخصیت اور خدمات کو سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔گورنر نے ڈاکٹر حیدر کی مغفرت کےلیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں