59

آمدہ انتخابات کےحوالے پیپلز پارٹی سب ڈویژن گلگت کااہم اجلاس منعقد

گلگت،پیپلز پارٹی سب ڈویژن گلگت کی طرف سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس پر صدر پیپلز پارٹی ضلع گلگت زوار فدا حسین ، جنرل سیکرٹری اشفاق افضل ،سینئر نائب صدر راجہ جنگی بہادر ،صدر پیپلز پارٹی سب ڈویژن گلگت احسان علی ،جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سب ڈویژن گلگت پرنس عرفان احمد ،سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی سب ڈویژن گلگت نعیم احمد ، انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی سب ڈویژن گلگت اشتیاق بگورو ،سینئر رہنما ایڈووکیٹ راجہ انعام سمیت بسین یونٹ ہینزل یونٹ ودیگر زمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں متوقع بلدیاتی انتخابات ،گلگت بلتستان میں امن وامان کی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے بات ہوئی ۔اجلاس کے شرکا سے صدر پیپلز پارٹی ضلع گلگت زوار فدا حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سب ڈویژن گلگت کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی مطمئن ہے اور کم عرصے میں صدر پیپلز پارٹی سب ڈویژن گلگت احسان علی ٹیم نے پورے ڈویژن میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہوئی ہے جس ہم پوری ٹیم کو شاباش اور مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یک گلدستہ کی مانند وفاق کی سب سے بڑی اور مقبول پارٹی ہے جو عوامی مسائل کے حل اور بے روزگاروں کو روزگار دینے میں یقین رکھنے والی جماعت ہے۔اجلاس کے شرکا سے نائب صدر پیپلز پارٹی ضلع گلگت راجہ جنگی بہادر ،جنرل سیکرٹری اشفاق افضل ،ایڈوکیٹ راجہ انعام و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اجلاس کے آخر میں پیپلز پارٹی سب ڈویژن گلگت کے جنرل سیکرٹری پرنس عرفان احمد سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی سب ڈویژن گلگت نعیم احمد اور انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی سب ڈویژن گلگت اشتیاق بگورو نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تمام تنظیموں کو فعال کرنے اور بھٹو کے وژن کو گھر گھر پہنچانے میں کردار ادا کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں