24

وزیراعظم پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لئے قائم نیشنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کی

گلگت،وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑنے پولیو کے خاتمے کے لئے قائم نیشنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کی وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور چیف سیکریٹری جی بی محی الدین احمد وانی اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان نے کہا کہ الحمداللہ گلگت بلتستان میں انسداد پولیو مہم ہمیشہ سے کامیاب رہی ہے یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ چھ سالوں میں پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا اس کامیابی کا سہرا وفاقی تعاون صوبائی محکمہ صحت کی کاوشوں اورعلاقے کے عوام کی مرہون منت ہے اس موقع پرمیں تعاون کرنے والی عالمی تنظیموں ڈبلیو ایچ او یونیسف اورروٹیری انٹرنیشنل کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں مگر ہمیں خیبر پختونخواہ کے ساتھ لگنے والے باڈرز ایریازمیں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے جس کے لئے وفاقی حکومت کی موثرمدد درکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں