30

چوہدری محمد الیاس نے ماہِ ربیع الاول کی آمد پر امت مسلمہ کو مبارکباد یش کی

مظفرآباد ،سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ضلع کوٹلی ومرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد الیاس نے ماہِ ربیع الاول کی آمد پر امت مسلمہ کو مبارکباد یش کی ہے۔اپنے ایک پیغام میں چوہدری محمد الیاس نے عالم اسلام اور پوری دنیا کو رحمتوں کے مہینے ربیع الاول کے آغاز کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی ولادت پوری انسانیت کیلئے دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔عالمِ اسلام اور پوری دنیا کو رحمتوں کے مہینے ربیع الاول کی آمد مبارک، خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادت پوری انسانیت کے لیے دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے، آئیں عہد کریں کہ اس ماہ سیرت نبوی ﷺ کا مطالعہ اور اس پر عمل کرکے خود کو روز محشر حضور ﷺ کی شفاعت کے قابل بن

ائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ ماہ ربیع الاول کی آمد سے ہر مسلمان کو آقائے دو جہاں محبوب کبریاءﷺ کی ولادت باسعادت یاد آجاتی ہے، جمال محمدی، نور مصطفوی، سیرت سرور کونین ﷺ سے واقف ہونے کی تمنا ہر ادنی سے ادنی امتی کے دل کی آرزو ہے، روئے زمین پر حضور اکرم ﷺ سے بڑھ کر کوئی محبوب نہ دیکھا گیا اور نہ دیکھا جائے گا، حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ ﷺ کے اخلاق و عادات، خصائل و شمائل، سیرت و صورت، حسن و جمال کو محفوظ کرکے امت تک پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں