38

حکومت کی شرپسندوں کو انتباہ،دو دن تک سروس بحال کرنے کا فیصلہ

گلگت:وزیر داخلہ شمس لون نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں4G سروس بند ہونے سے بہت سے لوگ خاص کر تعلیمی اداروں کے بچے اور فری لانسرز اور بہت سارے سیاح بھی متاثر ہو رہے ہیں
    گلگت بلتستان حکومت نے سوشل میڈیا میں مزہبی نفرت انگیز اور دل آزاری والے بیانات اور خبروں کی وجہ سے 4G سروس بند کی ہے لوگوں کی مشکلات اور تعلیمی اداروں کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوے اگلے اک اور دو دن تک 4G سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن تمام لوگوں کو کلیر پیغام ہے اگر کسی بھی شخص نے سوشل میڈیا کے زریعے کسی بھی قسم کی شر انگیزاور نفرت انگیز تقاریر یا کوئ بھی پوسٹ جس سے کسی بھی مسلمان بھائی کی دل آزاری ہو یا کسی کے عقیدے پہ بات ہو تو حکومت اس کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائے گی اور حکومت کے پاس 4G بند کرنے کا آپشن بھی موجود ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں