91

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان نیوز سوسائٹی کے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا

گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان نیوز سوسائٹی (جی بی این ایس) کے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور قیام امن کے حوالے سے میڈیا کا بہترین کردار رہا ہے،گلگت  بلتستان میں امن وامان کے حوالے سے جہاں علمائے کرام، معاشرے کے ذمہ دار افراد اور تمام طبقہ جات نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اسی طرح  گلگت بلتستان کی مقامی میڈیا نے بھی اپنا حق ادا کردی ہے جو قابل تحسین اور داد کے مستحق ہے۔ گلگت  بلتستان کے فضا کو بہتر بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور سب کو اس حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا انحصار امن سے مشروط ہے۔جو لوگ معاشرے میں اشتعال اور مذہبی منافرت پھیلانے کی سازشیں کرتے ہیں حقیقت میں وہ گلگت  بلتستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر جی بی این ایس کی جانب سے پیش کیئے گئے تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی کے قیام اور ان کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں