56

فالس فلیگ ان کانٹر کے نام پر بھارت نے کشمیریوں کا جینا محال کر رکھا ہے، مشعال ملک

اسلام آباد(اے پی پی):نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ فالس فلیگ ان کانٹر کے نام پر بھارت نے کشمیریوں کا جینا محال کر رکھا ہے، آپریشن کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار دنوں سےبھارتی فوج نے بارہمولہ کولگام،پلوامہ،راجوری پونچھ سمیت متعدد علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔محاصرہ کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز گھروں میں گھس کر اشیا کی توڑ پھوڑ کر رہی ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے ایک کشمیری صحافی کو بھی گرفتار کر لیا ہے،صحافی کو گھسیٹتے ہوئے بھارتی فورسز گھر سے لے گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں