47

خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں میں پولیووائرس کے خاتمہ کیلئے  حکمت عملی  کام کیا جارہاہے،ڈاکٹرندیم جان

خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں میں پولیووائرس کے خاتمہ کیلئے  حکمت عملی  کام کیا جارہاہے،ڈاکٹرندیم جان
اسلام آباد(اے پی پی)صوبائی وزیرصحت ندیم جان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں میں پولیووائرس کے خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہاہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کویہاں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی پولیس اختر حیات خان گنڈاپور سے ملاقات میں کہی ۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں میں پولیوکی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیرصحت نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقے پولیو وائرس کا گڑھ ھے اورعلاقہ میں پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رھا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہائی رسک علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر مربوط اور موثر حکمت تشکیل دی گئی ہے۔پولیو پروگرام کے چوٹی کے آفیسرز کو بنوں میں تعینات کیا ھے اوران کو پولیو کے خاتمے کیلئے اہدافدئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دسمبر تک ہر صورت پولیو وائرس کے پھیلا کو روکنے کا ٹاسک دیا گیاہے ، اس مقصدکیلئے تین اعلی معیارکی پولیومہم کا اغاز کیا جارھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز ہمارے پروگرام کے اصلی ہیرو ہیں ، پولیو مہم کے دوران فول پروف سیکورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کی ٹیمیں ہمارے بچوں کو پولیو کی بیماری سے بچانے کیلئے نامساعد حالات میں بھی اپنے فرائض انجام دیتے ہیں ، پولیو ورکرز کی زندگی کی حفاظت کرنا ریاست کی اولین زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ فغانستان کے ساتھ ملکر بارڈر پر مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے ۔چیف سیکرٹری نے صوبہبھر میں پولیو ورکرز کی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی یقینی دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں