44

ساتویں مردم وخانہ شماری کی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ جاری

استور(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ استور کے زیر اہتمام ساتویں مردم وخانہ شماری کی قومی مہم انجام دینے والا عملہ/ شمارکنندگان کے لیے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ورکشاپ میں منتخب عملہ/شمارکنندگان بھرپور انداز میں شرکت کررہے ہیں اور تربیت حاصل کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان نے تربیت گاہ/گرلز ہائر سکینڈری سکول عیدگاہ استور کا دورہ کیا اور شمار کنندگان کے لیے منعقدہ ورکشاپ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ مردم شماری وخانہ شماری ایک قومی فریضہ ہے اس فریضے کو پوری دیانتداری سے انجام دیا جائے تاکہ مردم وخانہ شماری کا عمل کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی سیشن کے دوران پوری دلجمعی کے ساتھ لیکچرز سنیں اور اگر کوئی بات سمجھ میں نہ آئے تو ماسٹر ٹرینر سے اس بابت استفسار سے پوچھا جائے تاکہ وقت پر اس کی تصیح ہوجائے تاکہ کل کو عملی کام کے دوران کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔ انہوں نے تربیتی سیشن کے دوران شاندار انتظامات پر ضلعی شماریاتی آفیسر بلال حسین کو شاباش دی اور مذید بہتر انداز میں تربیتی سیشن مکمل کرنے کی ہدایت۔ڈپٹی کمشنر استور نے تربیت حاصل کرنے والا عملہ/شمارکنندگان سے فردا فردا مسائل دریافت کیے اور ان کا حل کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر استور کے ہمراہ ماسٹر ٹرینر امتیازاحمد اور لیفٹننٹ عثمان بھی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں