55

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ٹیسٹ منسوخ کئے تو نتائج بھیانک آئینگے،حفیظ الرحمن

گلگت(جنرل رپورٹر)سابق وزیر اعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے خلاف شکایات ہیں ان کو روکا جائے باقی بھرتیاں کریں ورنہ صوبائی حکومت مزید مسائل کا شکار ہونگی اگر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ٹیسٹ منسوخ کئے تو نتائج بھیانک آئینگے استور اور گھانچھے میں پی ٹی آئی کے جو ورکرز لگائیں ہیں ان کو بھی فارغ کیا جائے گورنر وزیر اعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہے حلقہ 2گلگت کا این سی پی وزیر کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے صبح کچھ کہتا ہے شام کو کچھ یونیورسٹی روڈ کا ٹینڈر اپنے بھائی کو دلوانے کے لیے روک کے رکھا ہوا ہے دن کو مظاہرین کے ساتھ ہوتے ہیں اور رات کو حکومت کے ساتھ ہمارے دور کے شروع کئے گئے بارہ میگا واٹ کے منصوبوں کو التوا کا شکار رکھا گیا جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا عذاب مزید بڑھ گیا ہے گندم پہلے بھی بوریوں کی تعداد شامل نہیں تھی ہم نے مختص کروایا صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور الزام وفاقی حکومت پر لگا رہی ہے گزشتہ سال رینٹ جنریٹر کے نام پر ڈیڈھ ارب روپے اڑا دئیے اور آج عوام بیس گھنٹے کے لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہہ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تین اے ڈی پیز میں ایک میگا واٹ کا منصوبہ شامل نہیں کیا ہے پھر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیسے ہوگا انھوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کا کام ہم نے مکمل کیا ہے 80 فیصد زمین عوام کو دی جائے اور 20 فیصد زمین حکومت اٹھائے ایک طرف اے پی سی کی بات کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف گالیاں دے رہے ہیں اس طرح کیسے ہم سمجھے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے پی ایس ڈی پی کے پاور منصوبوں کو تیز کرنے کے لئے ہم کام کررہے ہیں اور بہت جلد ان پر کام شروع ہوگا مناور میں نوجوانوں پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتا ہوں اور فوری طور آئی جی انکوائری کریں پولیس کے سترہ نوجوانوں کو وائسرائے بن کر برطرف کرنے کی مذمت کرتے ہیں یہاں کوئی مارشل لاءنہیں لگا ہے یہ ظلم بند کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں